حنفی امام فجر میں دعائے قنوت پڑھے تو جائز ہے یا نہیں؟
:سوال
کیا حنفی امام نماز فجر میں دعائے قنوت و دیگر دعا میں پڑھے تو جائز ہے یا نہیں؟
: جواب
حنفی مذہب میں وتر کے سوا اور نمازوں میں قنوت منع ہے متون کا مسئلہ ہے ” و لا یقمت في غيره ” (غیر وتر میں قنوت نہ پڑھے )۔ مگر جب معاذ اللہ کوئی بلائے عام نازل ہو جیسے طاعون و وباء وغیرہ، تو امام اجل طحاوی و امام محقق علی الاطلاق و غیره شراح نے نماز فجر میں دعائے قنوت جائز رکھی ہے۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 527

مزید پڑھیں:نماز فجر میں امام کا بغیر اطلاع کے قنو ت نازلہ پڑھنا؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  اسم جلالت اللہ کے لام کو پر کرنا سنت ہے یا نہیں؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top