حدث کی صورت میں امام کا امی کو خلیفہ بنا دینا کیسا؟
:سوال
امام کو حدث ہوا ( اس کا وضو ٹو نا ) اس نے ایک امی ( جس کو قرآن پڑھنا نہیں آتا ) مقتدی کو خلیفہ کیا ، اس خلیفہ نے دوسرے کو خلیفہ کر دیا، آیا یہ نماز میچ ہوئی یا فاسد؟
: جواب
اگر یہ خلیفہ فی الحقیقۃ امی ہے کہ ایک آیت بھی قرآن کی اسے یاد نہیں اور اس نے قبل اس کے کہ امام مسجد سے باہر جائے اور آپ امام کی جگہ پہنچے دوسرے شخص صالح امامت کو خلیفہ کر دیا اور وہ امام کے نکلنے سے پہلے اس کی جگہ پر پہنچ گیا تو نماز صحیح ہوگئی کہ ہر چندامی صلاحیت خلافت نہیں رکھتا لیکن اس حالت میں خلیفہ دوسرا شخص ہے نہ وہ۔ اور جو امام نے اسے تشہد میں یا اس سے پہلے خلیفہ کیا اور اس نے امام کی جگہ پر پہنچنے کے بعد دوسرے شخص کو خلیفہ کیا تو نماز فاسد ہوئی اب اصلاح اس کے دوسرے کو خلیفہ کرنے سے متصور نہیں۔ اسی طرح دوسرا شخص امام کی جگہ پر بعد اس کے کہ امام مسجد سے خارج ہو پہنچا تو نماز فاسد ہوگئی۔ اور جو خلیفہ اول کو ایک آیت قرآن کی یاد ہے تو وہ صالح خلافت تھا ایسی صورت میں دوسرے کو خلیفہ کرنے سے نماز اس کی فاسد ہوگئی کہ استخلاف بدون ضرورت ( بغیر ضرورت ) کے نماز کو فاسد کرتا ہے۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 250

مزید پڑھیں:امام کو حدث کی صورت میں خلیفہ کسی بھی سورت سے قرآت کرسکتا ہے
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  نماز کے ارکان و رکعات شمار کرنے میں آدمی مقرر کرنا کیسا؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top