گائے بھینسوں پر کتنی مقدار پر زکوۃ لازم ہوتی ہے؟
:سوال
گائے بھینسوں پر کتنی مقدار پر زکوۃ لازم ہوتی ہے، تفصیلاً بیان کر دیں؟
:جواب
زکوۃ میں گائے بھینس ایک ہی نوع ہیں اور ان کا حساب زکوۃ یہ ہے کہ تیس 30 سے کم پر کچھ نہیں،تیس 30 پر ایک بچہ ایک سال کا اور 39 تک وہی ایک سالہ بچہ، پھر چالیس پر ایک بچہ دو سال کامل کا ، پھر اُنسٹھ تک یہی واجب رہے گا، ساٹھ پر کہ دو میں کا مجموعہ ہے، انہتر تک دو بچے ایک سالہ بستر پر کہ ایک میں اور ایک چالیس کا مجموعہ ہے۔ اناسی تک ایک بچہ ایک سالہ ایک دو ساله اسی پر کہ دو چالیس ہیں ، تو اس تک دو بچے دو سالہ نوے پر تین تیس ہیں، ننانوے تین بچے یک سالہ سو پر دو تیس اور ایک چالیس ہے، ایک سونو تک دو بچے یک سالہ ایک دو سالہ ایک تیس دو چالیس ہے، ایک سوانیس تک ایک بچہ یک سالہ اور دو دو سالہ، ایک سو بیس پر کہ چاہے چار میں سمجھ لو چاہے تین چالیس، ایک سوانتیس تک چاہے چار بچے یک سالہ دے چاہے تین بچے دو سالہ۔
اسی قیاس پر ہرتیس پر ایک بچہ یکسالہ، اور ہر چالیس پر ایک بچہ دو سولہ لازم آتا جائے گا اور دہائیوں کے بیچ میں جو اکائیاں نو تک آتی جائینگی سب معاف ہوں گی۔
اور گائے بھینس مخلوط ہوں تو جو گنتی میں زیادہ ہو اس کا بچہ ایک سالہ یا دو سالہ لیں گے، اور برابر ہوں تو اُن میں جو قسم اعلیٰ ہے اس کا ادنیٰ لیا جائے گایا ادنیٰ کا اعلیٰ۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 242

READ MORE  لنگڑے عالم کی امامت کا شرعی حکم
مزید پڑھیں:تجارت کے علاوہ جانوروں پر زکوۃ لازم ہونے کی کیا شرائط ہیں؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top