فرض نماز کی آخری دو رکعتوں میں فاتحہ کے بعد سورۃ ملانا کیسا؟
:سوال
ایک شخص نماز فرض پڑھتا ہے اور اس نے سہوا پچھلی دورکعت میں بھی بعد الحمد کے ایک ایک سورت پڑھی، اب اس کی نماز فرض ہوئی یا سنت؟ نیز اس پر سجدہ سہو لازم ہے یا نہیں؟
:جواب
فرض ہوئی اور نماز میں کچھ خلل نہ آیا، نہ اس پر سجدہ سہو تھا بلکہ اگر قصدا بھی فرض کی پچھلی رکعتوں میں سورت ملائی تو کچھ مضائقہ نہیں صرف خلاف اولیٰ ہے، بلکہ بعض ائمہ نے اس کے مستحب ہونے کی تصریح فرمائی ۔ فقیر کے نزدیک ظاہر ایہ استحباب تنہا پڑھنے والے کے حق میں ہے امام کے لئے ضرور مکر وہ ہے بلکہ مقتدیوں پر گراں گزرے تو حرام۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 192

مزید پڑھیں:فاتحہ کے بعد سورت نہ پڑھی اور رکوع کر لیا تو نماز کا حکم؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  ایسا نیا نیک کام جو قرآن وسنت سے نہ ٹکراتا ہو کرنا کیسا ہے؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top