:سوال
بعد فرض جمعہ نماز جنازہ پڑھ لی جائے تو اولی ہے یا سنن ونوافل اور وظائف پڑھنے کے بعد نماز جنازہ پڑھنی اولی ہے؟
:جواب
سنت سے فارغ ہو کر نماز جنازہ پڑھیں نوافل وظائف قطعا بعد کو رکھیں ہاں اگر جنازہ کی حالت ایسی ہو کہ دیر میں متغیر ہو جائے گا تو پہلے جنازہ پڑھیں پھر سنت وغیرہ۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 264