:سوال
عیدین کی تکبیرات زائد کسی سال شروع ہوئیں اور ان کی علت کیا ہے؟
:جواب
نماز عید ہجرت کے سال اول میں شروع ہوئی ۔۔۔ اور وہ شرع میں اسی اسلوب و طریقہ پر (یعنی تکبیرات کے ساتھ ہی معروف ہوئی ۔ اور تکبیرات میں حکمت دینی سرور کا اظہار اور اللہ تعالی کے اس فرمان پر عمل ہے
ولتكملوا العدة ولتكبروا الله على ما هدكم )
ترجمہ: کہ تم اس مدت ( رمضان ) کومکمل کرواور اللہ کی عطا کردہ ہدایت پر اللہ کی بڑائی بیان کرو۔ یہ عید الفطر میں ہے۔
اور اللہ تعالی فرماتا ہے
لتكبروا الله على ما هداكم وبشر المحسنین
ترجمہ تم اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ ہدایت پر تکبیر کہو اور محسنین کو بشارت دو۔ یہ عیدالاضحہی کے بارے میں ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 572