دوران خطبہ سنتیں اور درود پڑھنا کیسا؟
:سوال
زیدوہابی ذہن کا ہے، وہ کہتا ہے کہ خطبہ کے دوران سنتیں نہیں پڑھنی چاہئیں، اور خطبہ میں حضور صلی اللہ تعالی علیہ و سلم کا نام آجائے تو درود پاک بھی نہیں پڑھنا چاہئے ، آپ کیا فرماتے ہیں؟
:جواب
اطراف و اقطار سے ہمارے معزز اہلسنت بھائی عظیم اللہ تعالی بعض سوالات بعض مسائل فقہیہ کی نسبت بھیجتے ہیں، ان سوالوں میں جو قول کسی کا نقل کرتے ہیں اسے (یعنی قول کو ) وہابیت وغیرہ ضلالتوں سے کچھ علاقہ نہیں ہوتا، خط میں تحریر فرماتے ہیں کہ یہ شخص چنین و چناں ہے جواب استفتاء میں یہاں خط ملحوظ نہیں ہوتا، خصوصاً بار ہاوہ بات جو اس شخص کی طرف نسبت کی فی نفسہ صحیح ہوتی ہے اب اس کی تصحیح کیوں نہ کیجئے، کہ بات صحیح ہے اور تصحیح کیجئے تو عوام ذہن میں وہابی وغیرہ ضالین کی باتوں کا صحیح ہونا آتا ہے جس سے اندیشہ ہے کہ وہ اس کی اور باتوں کو بھی صحیح یا مشکوک ہی سمجھنے لگیں ، اور یہ ان کے دین کا نقصان ہے، وہابی ہو یا کوئی کافر، یہودی، مجوسی ، بت پرست و غیر ہم کسی کی سب باتیں جھوٹی نہیں ہوتیں کوئی نہ کوئی بات ہر شخص سچ کہتا ہے
مزید پڑھیں:احناف کے نزدیک جمعہ و عیدین میں کون سا خطبہ معتبر ہے؟
فقہ خفی تو متعد د اشخاص مثل زمخشری و زاہدی و مطرزی معتزلہ گزرے ہیں ان کے اقوال فروع فقہ میں نقل و مسلم ہوتے ہیں اور عقائد میں وہ لوگ گمراہ بددین ہیں، یہ نکتہ ہمیشہ ملحوظ رکھن چاہئے۔بلا شبہ صحیح مذہب یہی ہے کہ دونوں خطبوں کا سننا فرض ہے اور کسی خطبے کے وقت نہ سنتیں پڑھنے کی اجازت ، نہ اللہ عز وجل کا نام پاک سن کر عز شانہ و غیرہ نہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا نام پاک سن کر صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم وغیرہ زبان سے کہنے کی اجازت کہ بحالت خطبہ سلام و کلام مطلقاً حرام ہے ، ہاں دل میں جل جلالہ ،وصلی اللہ تعالی علیہ وسلم کہیں۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 436

READ MORE  جمعہ کے دن خطبہ کے وقت نماز کا حکم اور مختار قول
مزید پڑھیں:جمعہ وعیدین کے خطبہ کو بسم اللہ سے شروع کرنا کیسا؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top