:سوال
ایک شخص وتر پڑھ رہا تھا تیسری رکعت میں دعائے قنوت پڑھنا بھول گیا، آخر میں سجدہ سہو کر لیا، پھر اس شخص نے دوبارہ وتر پڑھے، اس کا یہ فعل کیسا ہے؟
:جواب
پہلی بار کہ دعا قنوت پڑھنا بھول گیا تھا اور سجدہ سہوکر لیا وتر ہو گئے، دوبارہ پڑھنا گناہ ہوا۔ حدیث میں ہے ((لاوتران فی لیلة) ترجمہ: ایک رات میں دو وتر نہیں۔
(مسند احمد بن حنبل، ج 4، ص 23 ، دار الفکر بیروت)
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 213