:سوال
جو کمزوری کے سبب نماز میں دیر سے اٹھتا بیٹھتا ہو اس کے پیچھے نماز کا کیا حکم ہے؟
:جواب
جو ضعف کے سبب دیر میں اٹھتا بیٹھتا ہو اس کے پیچھے نماز میں کوئی حرج نہیں جبکہ ایسی حالت نہ ہو کہ مثلاً جب تک سجدہ سے اٹھ کر بقدر تین بار سبحان اللہ کہنے کے بیٹھا نہ رہے کھڑا نہیں ہوتا اور جب ایسی حالت ہو تو اس کے پیچھے نماز مکروہ ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 536