: سوال
پہلی صف میں تین چار داڑھی منڈے کھڑے ہوں ، اور پچھلی صف میں کچھ متقی لوگ ، تو کیا داڑھی منڈوں کو پیچھے بھیج کر متقی لوگوں کو آگے کیا جا سکتا ہے؟
:جواب
داڑھی کتر انا منڈانا حرام ہے اور اس کے مرتکب فاسق ان کو تفہیم ہدایت کی جائے ، بہتر یہ ہے کہ امام کے قریب، دانشور لوگ ہوں ، حدیث میں فرمایا” لیلینی منكم اولو الاحلام والنهی” ترجمہ: تم میں سے دانشور اور عقلمند لوگوں کو میرے قریب ہونا چاہئے۔
(صحیح مسلم، ج 1 ،ص 181 ، قدیمی کتب خانہ ،کراچی)
اور وہی دانشور ہے جو متقی ہو، متقیوں کو چاہئے تھا کہ یہی پہلے آتے کہ سب سے اول میں جگہ پاتے اب کہ وہ دوسری قسم کے لوگ پہلے آگئے تو انہیں مناسب ہے کہ متقیوں کے لئے جگہ خالی کر دیں ورنہ انہیں ہٹانے کی کوئی وجہ نہیں خصوصاً جبکہ سبب فتنہ ہوا عمال میں ہدایت نرمی سے چاہئے کہ سختی سے ضد نہ بڑھے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 193