:سوال
آذان کے وقت انگوٹھے چومنا اس کا جو طریقہ ہو اور دعا وغیر ہ اور جس جس موقع پر کیا جائے بیان فرمادیں؟
:جواب
جب مؤذن پہلی بار اشهد ان محمدا رسول اللہ کہے یہ کہے
صلى الله عليك يا رسول الله
جب دوبارہ کہے یہ کہے
قرة عينى بك یارسول اللہ
اور ہر بار انگوٹھوں کے ناخن آنکھوں سے لگا لے آخر میں کہے
اللهم متعنی بالسمع والبصر
(اے اللہ امیری آنکھوں اور سمع کو نفع عطا فرما)
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر5، صفحہ نمبر 415