عورت کا حج کو جانا درست ہے یا نہیں؟
:سوال
عورت کا حج کو جانا درست ہے یا نہیں؟
:جواب
حج کی فرضیت میں عورت مرد کا ایک حکم ہے، جو راہ کی طاقت رکھتا ہو اس پر فرض ہے مرد ہو یا عورت، جو ادا نہ کرے گا عذاب جہنم کا مستحق ہوگا۔ عورت میں اتنی بات زیادہ ہے کہ اسے بغیر شوہر یا محرم کے ساتھ لیے سفر کو جانا حرام، اس میں کچھ حج کی خصوصیت نہیں، کہیں ایک دن کے راستہ پر بے شوہر یا محرم جائے گی تو گنہگار ہوگی ، ہاں جب فرض ادا ہو جائے تو بار بار عورت کو مناسب نہیں کہ دہ جس قدر پردے کے اندر ہے اُس قدر بہتر ہے۔۔۔ پھر یہ بھی اولویت کا ارشاد ہے نہ کہ عورت کو دو سراحج نا جائز ہے۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 657

مزید پڑھیں:جمعہ کی آذان ثانی کا مسجد میں دینا کیسا؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  دعائے قنوت پڑھے بغیر رکوع میں چلا گیا تو واپس نہیں آسکتا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top