:سوال
ہندہ نے اپنی موت اپنی حیات میں کر دی ہے یعنی اپنی موت کا کھانا اپنی زندگی میں پکایا تو اس کے بارے میں کیا احکام ہیں؟
:جواب
میت کے یہاں جو لوگ جمع ہوتے ہیں اور ان کی دعوت کی جاتی ہے اس کھانے کی تو ہر طرح ممانعت ہے، اور بغیر دعوت کے جمعراتوں، چالیسویں، چھ ماہی، برسی میں جو بھاجی کی طرح اغنیاء کو بانٹا جاتا ہے وہ بھی اگر چہ بے معنی ہے مگر اس کا کھانا منع نہیں، بہتر یہ ہے کہ غنی نہ کھائے اور فقیر کو تو کچھ مضائقہ نہیں کہ وہی اس کے مستحق ہیں، اور ان سب احکام میں وہ جس نے اپنی موت اپنی حیات میں کر دی اور جس نے نہ کی سب برابر ہیں۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 673