:سوال
الحمد شریف کے بعد امام، مقتدی اور منفرد کو آمین کہنا کیسا؟ اگر نہیں کہنی چاہئے اور نکل جائے تو سجدہ سہو ہو گا یانہیں؟
:جواب
نماز کی ہر رکعت میں امام و منفرد کو ولا الضالین کے بعد آمین کہنا سنت ہے، جہری نماز میں مقتدی بھی ہر رکعت میں کہیں اور غیر جہری رکعت یا سری نماز میں ولا الضالین ایسی خفی آواز میں کہا کہ اس کے کان تک پہنچی تو اس وقت بھی یہ آمین کہے ورنہ نہیں اور آمین سے سجدہ سہو کسی وقت نہیں۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 202