:سوال
کسی شخص نے اپنے چھوٹے نابالغ بچوں، بڑے بالغ بچوں اور بیوی کی طرف سے صدقہ فطر دیا کیا ادا ہو گیا؟
: جواب
چھوٹے بچوں کی طرف سے جو ادا کیاؤ ہ ادا ہو جائے گا کیونکہ وہ واجب ہی والد پر تھا۔ اور جو بیوی اور بڑی اولاد کی طرف سے ادا کیا اگر ان کا اذن تھا تو بھی ادا ہو جائیگا اور اگر اذن نہ تھا تو صدقہ ادانہ ہوگا۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 294