:سوال
ایک عید گاہ میں ایک دن ایک ہی خطبہ ہے دو امام نے دو جماعت نماز پڑھائی ان میں سے پہلے امام نے مع خطبہ نماز پڑھائی اور ثانی امام نے بدون خطبہ کے نماز ادا کی اب ان دونوں جماعتوں کی نماز ہوئی یا نہیں؟
: جواب
اگر دونوں امام ماذون با قامت نماز عید تھے دونوں جائز ہوگئیں اگر چہ امام دوم نے ترک سنت کیا کہ عیدین میں خطبہ ہے فرض و شرط نہیں تو اس کا ترک موجب نا جوازی نہ ہوگا البتہ موجب اساءت و کراہت ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 575