سوال
فجر کی نماز جو اصحاب حنفیہ کے یہاں اسفار ( روشنی ) میں ہے، وہ کس وقت سے شروع ہوتا ہے اور طلوع آفتاب سے کتنے پہلے نماز ختم ہونی چاہئے ، اس کی کیا مقدار ہے اور بعد اختمام نماز فجر کتنے منٹ طلوع آفتاب کو باقی رہناچاہئیں؟
جواب
آج صبح کتنا وقت ہے اس کا نصف اول چھوڑ کر نصف ثانی سے وقت مستحب شروع ہوتا ہے کمافی البحر الرائق وغیرہ اور اس میں بھی جس قدر تاخیر ہو افضل ہے۔ (کیونکہ حدیث پاک میں ہے کہ ) اسفروا بالفجر فانہ اعظم للاجر( فجر کو خوب روشن کرو کیونکہ اس میں زیادہ اجر ہے ) ۔ مگر نہ اس قدر ( تاخیر ہو ) کہ طلوع میں شبہ پڑ جائے اتنا وقت رہنا اولی کہ اگر نماز میں کوئی فساد ہو تو وقت میں مسنون طور پر اعادہ ہو سکے
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر5، صفحہ نمبر 331