بے اجازت مالک کے اس کی زمین میں دفن کرنا کیسا؟
:سوال
اگر کوئی شخص وصیت کر جائے کہ مجھے فلاں کی زمین میں دفن کرنا ہے، پسماندگان میت کو بے اجازت مالک اس کی زمین میں دفن کرنا کیسا ہے؟ اور کیا پسماندگان کو دفن کرنے پر ثواب ملے گا؟
:جواب
بے اجازت مالک اس کی زمین میں دفن کرنا حرام ہے، ایسا کرنے والے گناہ گار ہیں، میت اگر اس کی وصیت یوں کر گیا کہ چاہے مالک اجازت دے یا نہ دے مجھے وہیں دفن کرنا تو وہ بھی سخت گناہ گار ہے، میت یا پسماندگان کے لئے ثواب کیسا ، اس میں استحقاق عذاب ہے، مالک کو اختیار ہے کہ میت کی نعش نکال دے اور اپنی زمین خالی کر لے یا نعش رہنے دے اور قبر برابر کر کے اس پر جو چاہے بنائے ، چلے پھرے تصرف کرے کہ قبر کی جو حدیثیں ہیں ایسی نا جائز قبر کے لئے نہیں۔
مزید پڑھیں:میت کا قبلہ کی طرف منہ کرنے کا طریقہ
اصل حکم فقہی ہے، مگر مسلمان نرم دل اور دوسرے مسلمان خصوصا میت پر رحم دل ہوتا ہے، اور اگر وہ درگزر کرے گا اللہ عز و جل اس کی خطاؤں سے درگزر فرمائے گا، اگر وہ اپنے مردہ بھائی پر احسان کرئے گا اللہ اس پر احسان کرے گا، اگر وہ اپنے مردہ بھائی کا پردہ فاش نہ کرے گا اللہ اس کی پردہ پوشی کرے گا ، اگر وہ اپنے مردہ بھائی کی قبر کا احترام کرے گا اللہ اس کی زندگی وموت میں اسے احترام بخشے گا۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 379

READ MORE  ایک قول اکثر فقہاء کا ہے اور ایک بعض کا کس کو ترجیح ہوگی؟
مزید پڑھیں:جمعہ کے دن تک قبر پر بیٹھنا درست ہے یا نہیں؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top