:سوال
حدیث میں ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ( حضرت نجاشی کی ) نماز جنازہ جانب حبشہ پڑھی، تو کیا قبلہ رخ نہ پڑھی؟
:جواب
نجاشی کا جنازہ حبشہ میں تھا اور حبشہ مدینہ طیبہ سے جانب جنوب ہے اور مدینہ طیبہ کا قبلہ جنوب ہی کو ہے تو جنازہ غیر جہت قبلہ کو کب تھا۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 353