:سوال
عصر کا وقت شروع ہو چکا تھا ولی میت نے یا اس کی اجازت سے دوسرے نے نماز جنازہ ادائے عصر سے پہلے ادا کر لی تو یہ نماز جنازہ ہوئی یا نہ ہوئی ؟ اگر ہوگئی تو جو شخص اسے نا جائز سمجھ کر عصر کے بعد دوبارہ پڑھے اس کے لئے کیا حکم ہے؟
:جواب
نماز جنازہ ہر وقت مشروع ہے یہاں تک کہ تینوں اوقات مکروہہ میں بھی ، اگر اسی وقت آیا ہو اور یہ خیال کہ نماز عصر سے پہلے نماز جنازہ نا جائز ہے رسوا کن جہالت ہے یا کھلی ہوئی گمراہی ، اور شریعت مطہرہ پر قطعی افتراء، ہاں اگر وقت تنگ ہو تو پہلے عصر پڑھنا ضروری ہے لیکن اگر نماز جنازہ پہلے پڑھ لی تو وہ بھی صحیح ہوگی، اور جب ولی نے یا اس کی اجازت سے دوسرے نے نماز جنازہ پڑھ لی تو دوبارہ پڑھنا جائز نہیں۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 185