:سوال
ایک حاجی نے دم شکریہ کے عوض اس کی قیمت خیرات کی ، اب یہ دم شکر یہ اس کی جانب سے ادا ہو یا نہیں؟ دوسرے صاحب نے دم تقصیر کی قیمت خیرات کی ، اس کی ذمہ سے دم ادا ہو یا نہیں؟
:جواب
نہ، کہ یہاں خود ذبح مقصود ہے اور اللہ عزوجل کے لیے جان دینا تو قیمت اس کے بدلے میں کافی نہیں۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 670