:سوال
جمعہ کے روز جب امام منبر پر خطبہ پڑھنے کو آ جائے اور اذان کہی جائے تو کلمات اذان کا جواب دینا اور بعد ازاں دعائے اذان پڑھنی چاہئے یا نہیں؟ اور حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے نام پاک پر اذان میں انگوٹھا چومنا یا خطبہ میں آپ حضرت کے نام پر انگوٹھا چومنا چاہئے یا نہیں؟
:جواب
اذان خطبہ کے جواب اور اس کے بعد دعا میں امام و صا حبین رضی اللہ تعالی عنہم کا اختلاف ہے بچنا اولی ، اور کریں تو حرج نہیں، یوں ہی اذ ان خطبہ میں نام پاک سن کر انگوٹھے چومنا اس کا بھی یہی حکم ہے لیکن خطبہ میں محض سکوت و سکون کا حکم ہے، خطبہ میں نام پاک سن کر صرف دل میں درود شریف پڑھیں اور کچھ نہ کریں زبان کو جنبش بھی نہ دیں۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 468