:سوال
قعدہ اخیرہ کے بعد گمان ہوا کہ یہ قعدہ اولیٰ تھا کھڑا ہو گیا اور قبل سجدہ کے یاد آ گیا تو اب عود کر کے دوبارہ التحیات پڑھ کر سجدہ سہو میں جائے یا ویسے سجدہ کو چلا جائے؟
:جواب
عود کر کے ( لوٹ کر) بیٹھنا چاہئے اور معا سجدہ سہو میں چلا جائے دوبارہ التحیات نہ پڑھے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 183