:سوال
ایک شخص کی بہت ساری نماز قضا ہیں اور اس کی عمر ایسی مدت تک پہنچ گئی ہے کہ وہ سب قضا نماز یں کھڑے ہو کر ادا نہیں کر سکتا تو بیٹھ کر ادا کرنے سے ادا ہو جائے گی یا نہیں؟
:جواب
جب تک کھڑے ہونے کی طاقت ہے کھڑا ہونا فرض ہے اگر چہ لکڑی یا آدمی یا دیوار کے سہارے سے جتنی اس طور سے پڑھ سکے کھڑے ہو کر پڑھے، جب تک تھک جائے تھم جائے ، اس طرح ادا میں اگر قصور کرے گا (یعنی اس طرح ادا کرنے کی وجہ سے اگر کم نمازوں کی ادائیگی ہوگی اور موت آگئی تو امید ہے کہ مولی تعالی باقی نمازیں معاف فرمائے گا۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 164