:سوال
صحن مسجد مسجد کا جز ہوتا ہے یا خارج مسجد ہوتا ہے؟
:جواب
صحن مسجد قطعاً جزء مسجد ہے جس طرح صحن دار ( گھر کا صحن ) جزء دار ( گھر کا جز ہوتا ہے )، یہاں تک کہ اگر قسم کھائی زید کے گھر نہ جاؤں گا، اور صحن میں گیا بیشک حانث ہوگا۔۔ اسی طرح اگر قسم کھائی مسجد سے باہر نہ جاؤں گا اور محن میں آیا ہرگز حانث نہ ہوا، ولہذا معتکف کو صحن میں آنا جانا بیٹھنا رہنا یقیناً روا ( جائز ہے)۔ ، یہ مسئلہ اپنی نہایت وضاحت وغایت شہرت سے قریب ہے کہ بدیہیات اولیہ (فور سمجھ آجانے والی چیزوں) سے ملحق ہو، جس پر تمام بلاد ( شہروں) میں عام مسلمین کے تعامل و افعال شاہد عدل ، جن کے بعد اصلا احتیاج دلیل نہیں ، ہاں جو دعوای خلاف کرے اپنے دعوے پر دلیل لائے ، اور ہر گز نہ لا سکے گا حتی بلج الجمل فی سم الخياط ( یہاں تک کہ اونٹ سوئی کے سوراخ میں داخل ہو جائے )۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 60