:سوال
نماز عید کو امام نے اس طور ادا کیا کہ پہلی رکعت میں بعد ثناء کے قرآت سے پہلے چار تکبیریں کہیں ، دوسری رکعت میں بھی قبل از قرآت کے چار تکبیریں کہیں ۔ اسی طرح اگر پہلی رکعت میں بعد ثناء کے تین تکبیریں کہیں اور دوسری رکعت میں بھی ثناء کے بعد تین تکبیریں کہیں اور قرآت ادا کر کے نماز تمام کی ، تو اس صورت سے نماز عید ہوگئی یا نہیں؟
:جواب
پہلی صورت میں دو باتیں خلاف اولیٰ کیں چار چار تکبیریں کہنی اور دوسری رکعت قبل قرآت تکبیر ہوئی ، اور دوسری صورت میں یہی بات خلاف اولیٰ ہوئی ، مگر دونوں صورتوں میں نہ نماز میں نقصان آیا نہ کسی امر نا جائز و گناہ کا ارتکاب ہوا
ہاں بہتر نہ کیا۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 598