:سوال
زید کہتا ہے نماز عید ین صحرا میں پڑھنی سنت ہے لیکن شہر میں بھی جائز ہے جس شخص نے شہر میں پڑھی نماز اس کی ضرور ادا ہوئی البتہ ترک سنت اس نے کیا اور ثواب سنت سے محروم رہا، عمر و کہتا ہے کہ نماز عیدین شہر میں پڑھنے والے گناہ گار ہوں گے۔ ان میں کس کا قول صحیح ہے؟
:جواب
قول زید صحیح ہے عامہ کتب مذہب متون و شروح وفتاوی میں تصریح ہے کہ نماز عید ین بیرون شہر مصلی یعنی عید گاہ میں پڑھنی مندوب ہے مستحب ہے، افضل ہے، مسنون ہے فرض نہیں کہ شہر میں ادا ہی نہ ہو واجب نہیں کہ شہر میں پڑھنا مطلقا گناہ ہو۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 580