:سوال
خالصا لوجہ اللہ جو چیز دی جائے اس کا کھانا غنی کو کیسا ہے؟
:جواب
صدقہ واجہ جیسے زکوۃ صدقہ فطر غنی پر حرام ہے اور صدقہ نافلہ جیسے حوض یا سقایہ کا پانی یا مسافر خانے کا مکان غنی کو بھی جائز ہے، مگر میت کی طرف سے جو صدقہ ہوتا ہے غنی نہ لئے نہ غنی کو دیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 290