:سوال
زکوة اعلان سے دینا بہتر ہے یا خفیہ طور سے؟
:جواب
زکوۃ اعلان کے ساتھ دینا بہتر ہے اور خفیہ دینا بھی بے تکلف روا ہے، اور اگر کوئی صاحب عزت حاجتمند ہو کہ اعلانیہ نہ لے گایا اس میںسبکی سمجھے گا تو اُسے خفیہ بھی دینا بہتر ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 158