:سوال
رمضان شریف کا چاند غبار یا ابر ہونے کی حالت میں صرف ایک شخص نے دیکھا اور قاضی نے اُس پر فتوی چاند ہونے کا دے دیا، اب کیا سوال اُس سےتیس دن پورے ہو جانے پر ثابت ہو جائے گا گو چاند بوجہ غبار یا ابر کے اُس رات کو نظر نہ آئے۔
:جواب
جبکہ ہلال ماه مبارک بوجہ غبار ایک کی شہادت سے مان کر 30 روزے پورے کیے اور ہلال شوال بوجہ ابر نظر نہ آیا تو صیح یہ ہے کہ بالا تفاق اس صورت میں عید کر لی جائے، ہاں اگر تیس روزوں کے بعد مطلع صاف ہو اور عید کا چاند نظر نہ آئے اور رمضان کا چاند شاہد واحد کے قول پر مانا تھا تو راجح یہ ہے کہ عید نہ کریں گے اور اگر دو عادلوں کی گواہی سے روزے رکھے تھے تو قول ارجح پر 30 کے بعد عید کرلیں گے اگر چہ مطلع صاف ہو اور ہلال نظر نہ آئے ۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 436