:سوال
اذان میں حی علی الصلاة حي على الفلاح کے وقت مؤذن دائیں بائیں رخ کرتا ہے آیا اقامت میں بھی دائیں بائیں رخ کرنا سنت ہے یا نہیں؟
:جواب
علماء نے اقامت میں بھی دہنے بائیں منہ پھیرنے کا حکم دیا ہے اور بعض نے اسے اس صورت کے ساتھ خاص کیا ہے کہ کچھ لوگ ادھر ادھر منتظر اقامت ہوں ۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر5، صفحہ نمبر 413