:سوال
نماز میں آنے والوں کا وقت آخر تک انتظار کرنا کیسا ہے؟
:جواب
آخر وقت تک انتظار کرنا بائیں معنی کہ وقت کراہت آ جائے مطلقا مکروہ ہے اور وقت استحباب تک اگر قوم حاضر ہے اور شخص منتظر ( جس شخص کا انتظار کیا جارہا ہو ) مرد شریر نہیں جس سے خوف ایذا ہوا اور انتظار حاضرین پر ثقیل ہوگا تو قدر سنت سے زیادہ انتظار مکروہ ہے اور اگر ابھی لوگ حاضر ہی نہیں یا منتظر سے ترک انتظار میں خوف ایذا ہے یا سب حاضرین انتظار پر بدل ( دل سے ) راضی ہیں تو حرج نہیں
اور بقد رسنت تو انتظار ہمیشہ ہی ( کرنا چاہئے جب تک وقت کراہت نہ آئے انتظار مسنون ہے
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر5، صفحہ نمبر 379