:سوال
کوئی آدمی فجر کی نماز پڑھ رہا تھا اچانک اس نے سنا کہ کوئی کہہ رہا ہے سورج نکل آیا ہے اب یہ آدمی جو فی الحال نماز میں ہے اپنی نماز پوری کر کے اس کا اعادہ کرے یا سلام پھیر دے اور طلوع کے بعد دوبارہ پڑھے؟
:جواب
نماز پوری کرے، بعد میں اگر ثابت ہو جائے کہ سورج نکلنے والی بات درست تھی تو اعادہ کرے ۔ آج کل اکثر لوگ وقت کا صحیح علم نہیں رکھتے اور طلوع قریب ہونے پر شور مچا دیتے ہیں کہ سورج نکل آیا ہے
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر5، صفحہ نمبر 320