کیا حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے یہ پیشگوئی کی کہ کچھ لوگ وقت گزار کر نماز پڑھیں گے؟
:سوال
کیا حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے یہ پیشگوئی کی کہ کچھ لوگ وقت گزار کر نماز پڑھیں گے؟
:جواب
مسلم ابودائو دتر ندی نسائی احمد دارمی حضرت ابو ذر رضی اللہ تعالی سے مروی ہے
” قال قال رسول اللہ صلی تعالی عليه وسلم وضرب فخذى كيف انت اذا بقيت فى قوم يؤخرون الصلاة عن وقتها قال قلت ما تامرني قال صل الصلاة لوقتها ”
حضور سید المرسلين صلى الله تعالی علیہ وسلم نے میری ران پر ہاتھ مار کر فرمایا تیرا کیا حال ہو گا جب تو ایسے لوگوں میں رہ جائے گا جو نماز کو اس کے وقت سے تاخیر کریں گے، میں نے عرض کی حضور مجھے کیا حکم دیتے ہیں، فرمایا تو وقت پر پڑھ لینا
احمد ابو داؤد ابن ماجه بسند صحیح عبادہ بن صامت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے راوی حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمايا
ستكون عليكم بعدى امراء تشغلهم اشياء عن الصلاة لوقتہا
میرے بعد تم پر کچھ حاکم ہوں گے کہ اُن کے کام وقت پر انہیں نماز سے روکیں گے یہاں تک کہ وقت نکل جائے گا تم وقت پر نماز پڑھنا

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر5، صفحہ نمبر 200

مزید پڑھیں:نماز کے وقت کی محافظت کا حکم احادیث کی روشنی میں
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  نماز جنازہ پڑھانے سے انکار کرنے والے کی امامت کا حکم

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top