:سوال
زید کہتا ہے کہ اگر کوئی شخص ایک نماز قضا کر لے اگرچہ وقت گزرنے کے بعد اسے ادا کر لے تو اس کو دوزخ میں اتنا رہنا پڑے گا کہ سترہزار سالوں کی نماز اس دوران قضا کی جا سکے کیا یہ مسئلہ صحیح ہے؟
:جواب
عزرشرعی کے بغیر اتنی تاخیرکہ وقت چلا جائے اور قضا کرنی پڑے بے شک حرام اور کبیرہ گناہ ہے اس کو عذاب دینا یا بخش دینا اللہ کی مشیت کے سپرد ہے اور کوئی مسلمان دوزخ میں دنیا کی عمر یعنی سات ہزار سال سے زیادہ نہیں رہے گا
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر5، صفحہ نمبر 115