:سوال
ایک سید صاحب نے نماز تر اویح میں ایک سلام سے دس رکعت سفر کی حالت میں امامت سے پڑھا دیئے جماعت معترض ہوئی کہ نماز نا جائز ہوئی، اس پر سید صاحب کو برا کہنا اور نماز کو نا جائز و حرام کہنا ان کے حق میں کیسا ہے؟
:جواب
نماز کو نا جائز وحرام کہنا باطل ہے اور سید کی تو ہین و بے ادبی سخت گناہ ہے اور صحیح اس مسئلہ میں یہ ہے کہ نماز ہو گئی دسوں رکھتیں تراویح میں شمار ہوں گی مگر خلاف و مکروہ ضرور ہوئیں ۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 454