:سوال
رمضان میں وتر باجماعت پڑھنا افضل ہے یا بوقت تہجدا کیلئے؟
:جواب
وتر رمضان المبارک میں ہمارے علمائے کرام قدست اسرار ہم کو اختلاف ہے کہ مسجد میں جماعت سے پڑھناا فضل ہے یا مثل نماز گھر میں تنہا، دونوں قول با قوت ہیں اور دونوں طرف تصحیح وترجیح ۔ اول کو یہ مزیت کہ اب عامہ مسلمین کا اس پر عمل ہے اور حدیث سے بھی اس کی تائید نکلتی ہے، ثانی کو یہ فضیلت کہ وہ ظاہر الروایہ ہے۔ بالجملہ اس مسئلہ میں اپنے وقت و حالت اور اپنی قوم و جماعت کی موافقت سے جسے انسب جانے اس پر عمل کا اختیار رکھتا ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 398