:سوال
ایک شخص عینک لگا کر نماز پڑھاتا ہے تو مقتدیوں کی نماز میں کچھ قصور تو نہیں؟
:جواب
اگر عینک کا حلقہ یا قیمیں چاندی یا سونے کی ہیں تو ایسی عینک نا جائز ہے اور نماز اس کی اور مقتدیوں سب کی سخت مکروہ ہوتی ہے ورنہ تانبے یا اور دھات کی ہوں تو بہتر یہ کہ نماز پڑھتے میں اُتار لے ورنہ یہ خلاف اولی اور کراہت سے خالی نہیں۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 318