:سوال
زید نے منع کرنے پر کہ آستین چڑھا کر نماز نہ پڑھا کرو آستین اُتار لیا کرو، جواب دیا کہ کس کا قول ہے، کسی حدیث میں ہے اور اس کا راوی کون ہے؟
:جواب
رسول اللہ صل اللہ تعالی علیہ وسلم کا ارشاد ہے، صحیحین کی حدیث ہے، عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما راوی ہیں ، اور جاہل کو ایسے سوالات نازیبا۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 298