: سوال
نماز ظہر کی جماعت کھڑی ہے میں نے وضو کیا تب تک تین رکعت ختم ہوگئیں، چوتھی میں جاملا ، اب میں تین رکعت کس ترتیب سے ادا کروں؟
:جواب
سلام امام کے بعد کھڑے ہو کر سبحنك اللهم الخ پہلے اگر نہ پڑھا تھا تو اب پڑھے ورنہ اعوذ سے شروع کرے اور الحمد و سورت پڑھ کر رکوع وسجدہ کر کے بیٹھ کر التحیات پڑھے پھر کھڑا ہو کر الحمد و سورت پڑھتے اور رکوع و سجدہ کر کے بغیر بیٹھے کھڑا ہو جائے اور چوتھی رکعت میں فقط الحمد پڑھ کر رکوع وسجدہ کر کے التحیات پڑھے اور نماز تمام کرے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 235