:سوال
ایک مقتدی کو جو مبر مسجد و میر محلہ اور سید ہو دوسرے مقتدی پر فوقیت ہے یا نہیں۔
: جواب
ہے مگر نہ ایسی کہ اس کی ذاتی رعایت اور وں پر باعث بار ہو اور عین نماز میں کسی معین کی رعایت جائز نہیں مثلا امام رکوع میں ہے اور کوئی شریک ہونے کو آیا اگر امام نے نہ پہچانا تو اس کے لئے رکوع میں بعض تسبیحیں زائد کر سکتا ہے جس میں وہ شامل ہو جائے کہ یہ دین میں اعانت ہے لیکن اگر پہچانا کہ فلاں ہے اور اس کی خاطر سے زائد کرنا چاہے تو جائز نہیں ۔ و يخشى عليه امر عظیم ( اس پر امر عظیم کا خوف ہے )۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 200