کیا ممبر مسجد یا سید دوسرے مقتدیوں پر فوقیت رکھتے ہیں؟
:سوال
ایک مقتدی کو جو مبر مسجد و میر محلہ اور سید ہو دوسرے مقتدی پر فوقیت ہے یا نہیں۔
: جواب
ہے مگر نہ ایسی کہ اس کی ذاتی رعایت اور وں پر باعث بار ہو اور عین نماز میں کسی معین کی رعایت جائز نہیں مثلا امام رکوع میں ہے اور کوئی شریک ہونے کو آیا اگر امام نے نہ پہچانا تو اس کے لئے رکوع میں بعض تسبیحیں زائد کر سکتا ہے جس میں وہ شامل ہو جائے کہ یہ دین میں اعانت ہے لیکن اگر پہچانا کہ فلاں ہے اور اس کی خاطر سے زائد کرنا چاہے تو جائز نہیں ۔ و يخشى عليه امر عظیم ( اس پر امر عظیم کا خوف ہے )۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 200

مزید پڑھیں:سنت مؤکدہ کی تعریف کیا ہے؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  بے نمازی کی نابالغ اولاد کا جنازہ جائز ہے یا نہیں؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top