جماعت کثیر اور قلیل میں سے کون سی اولی ہے؟
: سوال
ظہر کی نماز دو بج کر پچیس منٹ پر تین شخص جماعت کر لیں وہ بہتر ہے یا دو بج کر پینتیس منٹ پر پچیس آدمیوں کی جماعت ہو یہ بہتر ہے ان دونوں جماعتوں میں کون سی جماعت اولی ہے؟
: جواب
جماعت جتنی کثیر ہوگی تو اب عظیم ہو گا اور اس دس منٹ میں کچھ وقت تنگ نہیں ہوتا کثرت جماعت ہی کے لئے شرع مظہر نے نماز فجر کو آخر وقت میں پڑھنے پر ثواب زیادہ رکھا ہے اصل حکم یہ ہے اور اگر کسی جگہ کوئی خاص صورت باعث فتنہ ہو تو فتنہ سے بچنا لازم ہے اور وبال فتنہ کرنے والے پر۔ اور مسجد محلہ میں امام معین اکثر اہل محلہ کے ساتھ جو جماعت بروجہ سنت ادا کرے وہ جماعت اولی ہے اس سے پہلے دو چار بلا وجہ یا اپنے کسی کام کے سبب جماعت کر جائیں تو وہ ان اکثرین کی جماعت کا ثواب کم نہ کرے گی۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 143

مزید پڑھیں:امام کا ضرورتا محراب میں کھڑا ہونا کیسا؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  کیا ایصال ثواب کرنے سے سب کو پورا ثواب ملے گا؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top