:سوال
زید یہ بھی کہتا ہے کہ نماز میں الحمد اور سورت کی کچھ حاجت نہیں۔
:جواب
نماز میں الحمد و سورۃ کی حاجت نہ ماننا بھی جہل قبیح اور ارشادات حضور پر نور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کا انکار صریح ہے ۔ رسول الله صلی تعا لی علیہ وسلم فرماتے ہیں ”لاصلوة من لم يقرأ بفاتحة الكتاب ”یعنی بے سورۂ فاتحہ کے نماز ناقص ہے ۔
(صحیح بخاری ،ج 10 ،ص 104 ، قدیمی کتب خانہ کراچی)
دوسری حدیث میں فرماتے ہیں صلی الله تعالى عليه وسلم” من صلى صلاة لم يقرأ فيها بفاتحة الكتاب فهي خداج”یعنی جو نماز بے سورۂ فاتحہ کے ہو وہ ناقص ہے ۔
(صحیح مسلم، ج1،ص170 ، نورمحمد اصح المطابع، کراچی )
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 644