جماعت میں دوسرا مقتدی آگیا تو امام وہیں رہے یا آگے چلا جائے؟
:سوال
امام اور ایک مقتدی نماز پڑھتے ہوں دوسرا مقتدی آ گیا تو امام کو وہیں رہنا چاہئے یا آگے چلا جائے؟
: جواب
اگر پہلا مقتدی مسئلہ دان ہے اور اسے پیچھے ہٹنے کی جگہ ہے تو وہ ہٹ آئے دوسرا مقتدی اس کی برابر کھڑا ہو جائے اور اگر یہ مسئلہ دان نہیں یا اسے پیچھے ہٹنے کو جگہ نہیں تو امام آگے بڑھ جائے ، اور اگر امام کو بھی آگے بڑھنے کی جگہ نہیں تو دوسرا مقتدی بائیں ہاتھ کو کھڑا ہو جائے مگر اب تیسرا مقتدی آ کر نہ ملے ورنہ سب کی نماز مکروہ تحریمی اور سب کا پھیرنا واجب۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 611

مزید پڑھیں:جو پیشہ ور فقیر ہو اس کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  Fatawa Rizvia jild 03, Fatwa 56

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top