:سوال
امام اور ایک مقتدی نماز پڑھتے ہوں دوسرا مقتدی آ گیا تو امام کو وہیں رہنا چاہئے یا آگے چلا جائے؟
: جواب
اگر پہلا مقتدی مسئلہ دان ہے اور اسے پیچھے ہٹنے کی جگہ ہے تو وہ ہٹ آئے دوسرا مقتدی اس کی برابر کھڑا ہو جائے اور اگر یہ مسئلہ دان نہیں یا اسے پیچھے ہٹنے کو جگہ نہیں تو امام آگے بڑھ جائے ، اور اگر امام کو بھی آگے بڑھنے کی جگہ نہیں تو دوسرا مقتدی بائیں ہاتھ کو کھڑا ہو جائے مگر اب تیسرا مقتدی آ کر نہ ملے ورنہ سب کی نماز مکروہ تحریمی اور سب کا پھیرنا واجب۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 611