:سوال
جس شخص میں حرص اور ذلت کے ساتھ سوال کرنے کی عادت ہو باوجود معقول تنخواہ پانے کے ایسے آدمی کے پیچھے شرفاو علماء کی نماز ہو سکتی ہے یا نہیں؟
:جواب
بے ضرورت سوال حرام ہے ایسا شخص فاسق معلن ہے اُسے امام بنانا گناہ ہے اس کے پیچھے عالم و جاہل سب کی نماز مکروہ تحریمی کہ پڑھنی گناہ اور پھیرنی واجب ۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 595