:سوال
زید نصاری کی تابعداری کرتا ہو وہ امامت کے لائق ہے یا نہیں؟
:جواب
سائل نے تابعداری کا گول اور مجمل لفظ لکھا تا بعداری نصاری کی ہو یا ہنود کی یا مسلم کی ، حلال میں حلال ہے حرام میں حرام ہے، کفر میں کفر، جو کفر میں کسی کی تابعداری کرے وہ کافر ہے اور اس کے پیچھے نماز باطل ، اور جو حرام میں اتباع کرتا ہو فاسق ہے اور اس کے پیچھے نماز مکروہ ، اور جو حلال میں اطاعت کرے اس پر الزام نہیں ، نہ اس وجہ سے اس کی امامت میں حرج۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 587