جو امام وقت کا پابند نہ ہو اس کا حکم
:سوال
جو امام وقت مقررہ کا پابند نہ ہو یعنی کہے کہ کیا نماز مقررہ وقت پر پڑھنا عرش اعظم پر لکھی ہوئی ہے، حالانکہ نمازیوں کی آسانی کے لئے جماعت نے وقت مقرر کیا، اس کو کیا سمجھنا چاہئے؟
:جواب
اس میں دونوں ہی باتیں ہیں بعض مقتدیوں کے مزاج میں تشدد اس قدر ہوتا ہے کہ وہ چند منٹ کا آگا پیچھا روا نہیں رکھتے ایسی حالت میں اگر امام نے اس پر انکار کیا بجا نہ کیا اور اگر امام کی طرف سے بلاوجہ شرعی تکاسل (سستی ) ہے اور اس جماعت کو تکلیف پہنچتی ہے تو اس پر الزام ہے۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 575

مزید پڑھیں:بغیر کسی شرعی عذر کے امام کو معزول کرنا کیسا؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  جماعت کے وقت موجود ہونے پر بھی جماعت میں شامل نہ ہونا کیسا؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top