پیشاب کے بعد قطرے اندر محسوس ہوتے ہوں، اس کے لئے کیا حکم ہے؟
: سوال
پیشاب کے بعد جس کو کچھ قطرے اندر محسوس ہوتے ہوں ، اس کے لئے کیا حکم ہے؟
:جواب
مرد کو پیشاب کے بعد استبراء کہ اثر بول ( پیشاب کا اثر) منقطع ہو جانے پر اطمینان قلب حاصل ہو جائے۔ فرض ہے یعنی عملی کہ واجب کی قسم اعلیٰ ہے جس کے بغیر عمل صحیح نہیں ہوتا والبذا بعض نے فرض بعض نے واجب بعض نے لازم فرمایا کہ فرض و واجب دونوں کو شامل ہے۔ پھر اس میں طبائع مختلف ہیں ، بعض کو وہ نم کہ سوراخ ذکر پر بعد بول زائل ہوتے ہی اطمینان ہو جاتا ہے کہ اب کچھ نہ آئے گا۔ بعض کو صرف دو تین بار کھنکھارنا کافی ہوتا ہے بعض کو ذکر کا دو یا ایک بار اوپر سے نیچے کومل دینا اور بعض کو ٹہلنے کی حاجت ہوتی ہے،دس قدم سے چار سو قدم تک بعض کو بائیں کروٹ پر لیٹنا، بعض کو ران پر ران رکھ کر ذکر کو دبانا، غرض مختلف طریقے ہیں اور ہر شخص اور اس کی طبیعت ( مختلف ہوتی ہے )۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 562

مزید پڑھیں:والدین جنازہ سے منع کر دیں ایسے شخص کو امام بنانا کیسا؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  عورت انگلی سے دوا اپنے جسم میں داخل کرے یا مردانگلی کرے تو روزہ ٹوٹے گا یا نہیں؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top